|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2014

کراچی: آج متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں کہا گیا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنے دیے جارہے ہیں اور وقت کا تقاضہ ہے کہ حکومت دانشمندی کا مظاہر ہ کر تے ہوئے افہام وتفہیم سے معاملات حل کرے تاحال حکومت سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے مؤ ثر اقدامات نہیں کررہی ہے۔ اجلاس میں حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے بات چیت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے دھرنا دینے والی جماعتوں کے سربراہان سے بھی اپیل کی کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہر کریں۔ اس اجلاس کی صدرات متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار ، حیدر رعباس ضوی ، کنور نوید جمیل، کنورخالدیونس، بابر غوری، نسرین جلیل، احمدسلیم صدیقی، اسلم آفریدی، خالد سلطان اور کہف الوریٰ بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے لیے قائد تحریک الطاف حسین کی کاوشیں مثالی ہیں وہ محب وطن اور قوم کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں اور ان کی جرأتمندانہ پالیساں آئندہ بھی ملک بھر کے مظلوم عوام کے لیے امید کی کرن بنی رہیں گی۔ انہوں نے کہا ایم کیوایم نے حکومت کو بحران حل کرنے کےلیے دانشمندی کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ اجلاس کے آخر میں پاکستان کی سلامتی و بقا اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔