کوئٹہ : آل پارٹیز ڈیمو کریٹک الائنس کے سربراہ سابقہ سینیٹر نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن سب سے پہلے بلوچستان میں ہوئے مگر ابھی تک اس کو اختیارات نہیں دیئے گئے ہیں مخلوط حکومت میں شامل بعض جماعتیں ہماری اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کررہی ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جلد ہی نومنتخب ہونیوالے کونسلروں کا جلد صوبائی کمیشن بلایا جائیگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا اور اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے اور منتخب کونسلروں کو اختیارات نہیں سونپے گئے تو ہم صوبے بھر کے منتخب کونسلرز اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے سکتے ہیں اور نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کرسکتے ہیں انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں آل پارٹیز ڈیمو کریٹک الائنس کے صوبائی ترجمان سابقہ رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو حاجی رفو گل سمیت دیگر الائنس میں شامل جماعتوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہاکہ مخلوط حکومت میں شامل دو جماعتیں جان بوجھ کر بلوچستان کے حالات خراب کررہے ہیں ہم نے میئر اور ڈپٹی میئر کا فیصلہ کرلیا ہے ہمارے پاس اکثریت موجود ہے مگر جان بوجھ کر ہماری اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا ہے اس سلسلے میں ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ارکان کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے کیونکہ وہ جان بوجھ کر ہماری اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کئے ہوئے ہیں حکومت میں شامل دو جماعتوں کی دوغلی پالیسی ہے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن سیاسی نرسری ہوتی ہے مگر جان بوجھ کر اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ہم عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت میں شامل دو جماعتوں نے جو ہمارے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا ہے اس کے بارے میں حکومت نے جو عدالت میں درخواست دی ہے اس پر فیصلہ کیا جائے ہم واضح اکثریت کیساتھ موجود ہے انہوں نے کہاکہ جہاں بھی جمہوریت کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے وہاں پر کبھی بھی کوئی کام نہیں ہوسکتا کیونکہ جمہوریت ہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے تقریباً ایک سال سے زائدہ عرصہ ہوگیا ہے صبر وتحمل کامظاہرہ کیا ہے مگر ابھی تک نومنتخب کونسلروں سے نہ حلف لیا گیا ہے اور نہ ہی ان کو اختیارات سونپے گئے ہیں اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جلد ہی نومنتخب بلدیاتی کونسلروں کاصوبائی کمیشن بلایا جائیگا جس میں صوبے بھر کے تمام کونسلر شرکت کرینگے اور اس میں اہم فیصلے کئے جائینگے جس میں یہ فیصلہ بھی ہوسکتا ہے کہ بلوچستان بھر کے تمام نومنتخب کونسلر جنہیں اختیارات بھی نہیں دیئے جارہے اور نہ ہی ان سے حلف لیا جارہا ہے وہ اجتماعی طور پر مستعفی ہوجائیں اور اس کے بعد ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبے بھر میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں انہوں نے کہاکہ باقی تین صوبوں میں ہمارے صوبے کے مقابلے میں حالات بہتر تھے وہاں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے مگر یہاں پر سب سے پہلے انتخابات کرائے گئے مگر ابھی تک انہیں اختیارات نہیں دیئے گئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ صوبائی الیکشن کمشنر اور اس کا عملہ عام انتخابات میں بھی ایک قوم پرست جماعت کیساتھ ملا ہوا تھا اور اس کیساتھ بی ٹیم کا کرداراد ا کررہا تھا وقت آنے پر اس کے کردار کے بارے میں بھی ہم عوام کو آگاہ کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز خبر رساں اداے ’’آن لائن ‘‘کے بیورو چیف ارشاد مستوئی اور ان کے دیگر اسٹاف کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اس واقعے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے انہوں نے کہاکہ حکومت کا یہ دعویٰ کہ صوبے میں امن وامان سب ٹھیک ہے اس واقعے کے بعد سب کو معلوم ہوگیا ہے کہ کہاں تک امن وامان ہے ۔