|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2014

ڈیرہ مراد جمالی+جیکب آباد(نامہ نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنیلسٹ کی کال پر بلوچستان یونین آف جرنلیسٹ کے جنرل سیکریڑی ،،آن لائن ،،نیوز ایجنسی کے بیورو چیف ارشاد احمد مستوئی کی تین ساتھیوں سمیت شہادت کے واقعہ کے خلاف جیکب آباد میں سندھ بلوچستان کے صحافیوں نے پی ایف یو جے کے مرکزی صدر افضل بٹ بلوچستان کے صدر محمد عرفان سعید کی قیادت میں احتجاجی ریلی پریس کلب سے نکالی گئی مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر روڈ پر دھرنا دیا صحافیوں کا شدید احتجاج قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوء ئے پی ایف یو جے کے مرکزی صدر افضل بٹ بلوچستان کے صدر محمد عرفان شہزادہ ذولفقار سعید محمد انور سولنگی لالہ اسد خان پٹھان نصیراحمد مستوئی محمد ایوب بھٹو منصور احمد مری سید آفتاب شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے آن لائن کے بیوروآفیس میں فائر نگ کا حملہ اوربلوچستان یونین آف جرنلیسٹ کے جنرل سیکریڑی ارشاد احمد مستوئی اور ساتھیوں کی شہادت کے واقعہ کا واقعہ قابل مذمت اقدام ہے کیونکہ دہشت گرد ایسے حملوں سے صحافیوں کو حق وسچ لکھنے سے روک نہیں سکتے ہیں اس وقت بلوچستان میں 24صحافی شہید کیئے جا چکے ہیں لیکن حق سچ لکھنے کا عمل جاری ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے اب تک کسی صحافی کے قاتل کو گرفتار نہیں کر سکی ہے جو سخت تشویش کی بات ہے اور کہاکہ ارشاد احمد مستوئی کی شہادت پر ملک بھر کے پریس کلبوں میں دس روزہ سوگ ہو گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پرقاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ ارشاد احمد مستوئی نے ہمیشہ مثبت صحافت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کہاکہ ارشاد احمد مستوئی کی جانب سے ملنے والی دھکمیوں کے بارے میں ہمشیہ صوبائی حکومت اور پولیس کومطلع کرتے رہے لیکن حکومت نے تحفظ فراہم نہیں کیا جس کی وجہ سے آج ہمارا سچا محنتی صحافی اپنی زندگی کی بازی ہار چکا ہے ۔ بلوچستان یونین آف جرنلیسٹ کے جنرل سیکریڑی ،،آن لائن ،،نیوز ایجنسی کے بیورو چیف ارشاد احمد مستوئی کوئٹہ میں اپنے دفتر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہو گئے جن کو آج ان کے آبائی علاقے جیکب آباد میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں گورنمٹ ہائی سکول کے نمائش گراؤنڈ کے قبرستان میں ان کے والد اور بھائی کے پہلوں میں سپرد خاک کر دیا گیاجن کی نماز جنازہ مولوی امام دین کٹبار نے ادا کی جس میں پاکستان فیڈر یونین آف جرنیلسٹ کے مرکزی صدر افضل بٹ بلوچستان کے صدر محمد عرفان شہزادہ ذولفقار سعید محمد انور سولنگی لالہ اسد خان پٹھان نصیراحمد مستوئی محمد ایوب بھٹو منصور احمد مری سید آفتاب شاہ نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میراں بخش بلوچ عبدالرزاق بلوچ عبدالرسول بلوچ سمیت سیاسی سماجی شخصیات قبائلی عمائدین اورسندھ بلوچستان کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی سچے محنتی صحافی کی فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔