|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2014

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں ڈیٹونیٹر پھٹنے سے خاتون اور بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں ولیج ایڈ (ولی جیٹٌ کے قریب ایک گھر میں پیش آیا جہاں گھر کے کسی شخص کو الیکٹرک ڈیٹونیٹر ملا جسے وہ اپنے گھر لایا۔ اس دوران ڈیٹو نیٹر کو موبائل کی بیٹری سے منسلک کرنے کی کوشش کے دوران دھماکا ہوگیا۔ واقعہ میں تین سالہ عمران ولد محمد شاہ سید ، خاتون بی بی ذلیخہ زوجہ حاجی رحیم لانگو، اٹھارہ سالہ حافظ شعیب ولد گل محمد، سولہ سالہ شیر زمان ولد رسول بخش سمالانی اور میر زہیب ولد رسول بخش سمالانی شامل ہیں۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔