|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2014

میڈرڈ/لندن( اسپورٹس ڈیسک)یورپینئز کلب کے کھلاڑیوں کے تبادلوں کا سلسلہ مکمل، انگلش پریمئر لیگ کا ریکارڈ 835ملین کیساتھ سب سے آگے رہا تفصیلات کے مطابق ہسپانوی فٹ بال کلب ریال میڈرڈ نے میکسیکو کے اسٹرائیکر زیویر ہرنانڈیز وسے معاہدہ کرلیا۔مانچسٹر یونائیٹڈ سے 2014۔15کے سیزن کے لیے ہرنانڈیز کے معاہدے کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ 26سالہ زاویر کے ساتھ 1کروڑ 40لاکھ ڈالر کا معاہدہ ہوگیا ہے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی سماجی میڈیا میں اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ ہرنانڈیز نے 2014-15کے سیزن میں ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلیں گے واضح رہے اسپینش کلب ریال میڈرڈ ہرنانڈیز کو لون میں خریدا ہے۔ نے 2010میں میکسیکن کلب گوادالاجاراچھوڑ کر مانچسٹر یونائیٹڈ سے معاہدہ کیا تھا۔ا۔انہوں نے ورلڈ کپ میں میکسیکو کو پری وارٹرفائنل میں پہنچنے میں اہم کردار ادا کیاتھا اور کروشیا کے خلاف 3۔0کی فتح میں ان کا حصہ بھی تھا۔دیگر تبادلوں میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے کولمبین اسٹار کھلاڑی ریمیڈال فلکاؤ سے معاہدہ کیا یونائیٹڈ اور فرینچ کلب مناکو کے درمیان لون معاہدہ طے پاگیا مانچسٹر یونائیٹڈ فلکاؤ کو 12ملین میں خریدا ہے ۔ آرسنل نے ڈینی ویلبیک کو 16ملین پاؤنڈ میں خرید لیا نیوکاسل کے فرنچ کھلاڑی بنعرفا کو پورے سیزن کیلئے ہل سٹی میں کھیلیں گے دونوں ٹیموں کے درمیان لون معاہدہ طے ۔ مانچسٹر سٹی کے نرگیڈو اسپینش کلب ویلنسیا کے ساتھ معاہدہ کرلیا ارجنٹائن کے دفاعی کھلاڑی ریکارڈو الارویز سنڈر لینڈ میں چلے گئے ہل سٹی نے محمد ڈیامی کو ویسٹ ہیم سے خرید لیا مانچسٹر کے فلوپ کھلاڑی تھومس کلیورلی لون ڈیل میں آسٹن ویلا چلے گئے۔