|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2014

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ‘ پارٹی کے مرکزی قائمقام آرگنائزر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے مشترکہ بیان میں عید محمد بلوچ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کے بلند حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا ایسے ہتھکنڈوں سے قومیں کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوتی ہیں پارٹی کے رہنماؤں ‘ کارکنوں ‘ ہمدردوں ‘ قریبی عزیزوں کی ٹارگٹ کلنگ ‘ ٹارچر سیلوں ‘ اذیت گاہوں اور مختلف طریقے سے ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں لیکن پارٹی کو غیر فعال اور دیوار سے نہیں لگایا جا سکا پارٹی نظریاتی فکری سیاسی جماعت ہے جو عملی طور پر اس وقت بلوچستان میںآواز بلند کرتے ہوئے ثابت قدم ہو کر تمام حالات و واقعات کا مقابلہ کر رہی ہے پارٹی دوستوں کی غیر متزلزل جدوجہد کو کمزور نہیں کیا جا سکتا انہوں نے عبدالقدیر بلوچ و لواحقین سے عید محمد بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ پر ان سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا دریں اثناء پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے کے حوالے سے جن اضلاع میں آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں ان تمام اضلاع کے آرگنائزنگ کمیٹیاں اپنے اپنے اضلاع میں تنظیم کاری کرتے ہوئے فعال و متحرک بنانے کے حوالے سے یونٹ سازی ممبر سازی کے مراحل کو مکمل کرنے کیلئے تنظیم مراحل سے گزر رہے ہیں پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے اضلاع سمیت قومی و ملکی سطح پر انہیں بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رواں ماہ کے 30ستمبر تک اپنے اضلاع میں تنظیم کاری کو مکمل کریں اور تمام اضلاع کے آرگنائزر ‘ ڈپٹی آرگنائزر و کمیٹی ممبران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنی تنظیم کاری ‘ ممبر سازی ‘ یونٹ سازی کو مکمل کرکے فوری طور پر مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالقدیر بلوچ کے والد عید محمد بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے 8ستمبر کو مستونگ ‘ قلات ‘ خضدار ‘ لسبیلہ ‘ کراچی ‘9ستمبر کو پنجگور میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جبکہ تربت ‘ گوادر ‘ پسنی ‘ جیونی میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے اسی طرح 11ستمبر کو سبی ‘ بولان ‘ نصیر آباد ‘ جعفر آباد ‘ ہرنائی ‘ 13ستمبر کو ہرنائی ‘ لورالائی ‘ ڈیرہ غازی خان ‘ 14ستمبر کو کوئٹہ ‘ نوشکی ‘ خاران ‘ آواران ‘ بسیمہ میں پنجگور واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جس میں عید محمد بلوچ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا –