|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2014

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اہم اجلاس آج شام چار بجے طلب کرلیا ہے۔ اس اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی سمیت پارلیممنٹ میں موجود دیگر جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چوہدری نثار علی خان کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی بدمزگی کو ختم کرنے کے لیے حکومتی حکمتِ عملی تیار کی جائے گی جب کہ تحریکِ انصاف کے استعفوں کے معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے چند پارلیمانی رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے پیش کیے جانے والے استعفوں کو منظور کرنے کے حامی ہیں۔ اس اجلاس میں پارلیمنٹ ک مشترکہ اجلاس میں ماحول کو سازگاہ بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔