|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2014

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستانی اسٹار آف اسپنر سعید اجمل کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار دے کر ان پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چھتیس سالہ بالر اپنا ایکشن درست کیے بغیر انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے، تاہم سعید اجمل اس فیصلے کے خلاف پندرہ دن کے اندراپیل کرسکتے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے دوران آفیشلز اور امپائرز نےسعید اجمل کے بالنگ ایکشن پر اعتراض کیا جس کے بعد اگست کے آخری ہفتے میں آسٹریلیا میں ان کے بالنگ ایکشن کی جانچ پڑتال ہوئی۔ آئی سی سی کی جانب سے آج جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعید اجمل کا بالنگ ایکشن عالمی معیار کے مطابق نہیں اور وہ اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ نہیں کروا سکیں گے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔