|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2014

میونخ /گریک(اسپورٹس ڈیسک) یورو کپ 2016ء کوالیفائرز کے سلسلے میں گزشتہ روز آٹھ میچز کھیلے گئے جس میں ری پبلک آف آئرلینڈ نے جورجیا، جرمنی نے آسکاٹ لینڈ، پولینڈ نے گیبلیٹر، نورتھ آئرلینڈ نے انگری ، فن لینڈ نے آئی لینڈ ، رومانیا نے گریس، ڈنمارک نے آرمانیا اور البانیا نے پرتگال کو شکست دیدی تفصیلات کے مطابق گروپ ڈی کے کھیلے گئے میچ میں ری پبلک آف آئر لینڈ نے جورجیا کو 2-1سے شکست دیدی آئرلینڈ کی جانب سے میگیڈی نے دو گول اسکور کیے دوسرے میچ میں عالمی چیمپئن جرمنی نے اسکاٹ لینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 2-1سے ہرادیا جرمنی کی جانب تھومس مولر نے دو گول کی اسکاٹ لینڈ کی جانب سے واحد گول انیا نے کیا۔ تیسرے کھیلے گئے میچ میں پولینڈ نے گیبلیٹر کو 7-0سے روند ڈالا پولینڈ کی جانب سے لوڈوینسکی نے 4، گروسکی نے 2اور زوکولا نے 1گول اسکور کیا گروپ ایف کے کھیلے گئے میچ میں نورتھ آئرلینڈ نے انگری کو 2-1سے شکست دیدی گروپ ایف اے ایک اور کھیلے گئے میچ میں رسکی کی دو گولوں کی بدولت فن لینڈ نے آئی لینڈ کو 3-1سے مات دیدی ایک اور میچ میں مریکا کے گول نے رومانیا کو گریس کے خلاف کامیابی دلادی گروپ آئی کے میچ میں ڈنمارک نے ارمانیا کو 2-1سے ہرادیا ڈنمارک کی جانب سے اوجبرگ نے اور کلنگبرگ نے 1-1گول اسکور کیا ارمانیا کا واحد گول مکتریان نے کیا گروپ آئی کے ایک اور ایونٹ کے آخری کھیلے گئے میچ میں البانیا نے سخت مقابلے کے بعد پرتگال کو اپ سیٹ شکست دیدی ۔البانیہ کی جانب سے واحد گول بلاج نے کیا۔واضح رہے پرتگال کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے انجری کے باعث میچ میں شرکت نہیں کی یورو کپ کے کوالیفائر راؤنڈ میں آج مزید نو میچز کھیلے گئے گروپ سی میں لوسمبرگ اور بیلا روس ، اسپین اور میسیڈونیا، یوکرین اور سلواکیہ مدمقابل ہونگے گروپ ای میں استونیا اور سلوانیہ ، سلمیرونیا اور لوٹوینیا ، سوئٹزر لینڈ اور انگلینڈ آمنے سامنے ہونگے جبکہ گروپ جی روس اور لیچسٹن، آسٹریا اور سویڈن ، سربیا مونٹرنیگو اور مولدیویا ٹکرائیں گے۔