|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2014

سکھر: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کے بعد سندھ سے 5 سے 6 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرے گا جس کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور حکومت صوبے کی صورتحال سے پوری طرح واقف ہے۔ ایک سوال کے جواب میں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی شخص سندھ کی تقسیم نہیں چاہے گا، الطاف حسین ہمارے مہربان ہیں پتا نہیں انہوں نے نئے صوبوں کی بات غصے میں کہی یا ایسے ہی کہہ دی۔