کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ خضدار سے اتوار کی رات تین تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
مقامی افراد نے ڈسٹرکٹ خضدار کی تحصیل وڈھ میں لاشوں کی نشاندہی کی اور انتظامیہ کو ان کے بارے میں اطلاع دی۔
جس کے بعد پولیس نے تینوں لاشوں کو سول ہسپتال خضدار منتقل کیا ، جہاں ایک لاش کی شناخت عزیز مینگل کے نام سے کی جاچکی ہے، جبکہ دو لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
تینوں افراد کو انتہائی قریب سے گولی ماری گئی اور انہیں وڈھ کے صحرائی علاقے میں پھینک دیا گیا۔
مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
فی الوقت کسی گروپ کی جانب سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔
خضدار میں گزشتہ چند سالوں سے ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے واقعات میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔
جبکہ امن و امان کی انتہائی خراب صورتحال نے مقامی افراد کو بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ہجرت کرنے پر مجبور کردیا ہے۔