کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچ قوم پرست رہنما نواب زادہ شاہ زین بگٹی کے گھر سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔کوئٹہ کے علاقے نیو الگیلانی روڈ پر سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران گھر کے زیر زمین پانی کے خالی ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں راکٹ لانچر، ڈیٹونیٹر، ریموٹ کنڑول بم ڈیوائسز اور بارودی مواد شامل ہے، کارروائی کے دوران نوابزادہ شاہ زین بگٹی گھر پر موجود نہیں تھے۔دوسری جانب شازین بگٹی نے’’ آزادی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے شازین کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے ایک ماہ سے اپنے گھر پر موجود نہیں تھے یہ ایک سازش ہیں بگٹیوں کو ان کے آبائی علاقے میں جانے سے روکا جارہا ہے میرے گھر کا معاصرہ کیا گیا ہیں اور پولیس میرے رہائش گاہ پہ داخل ہی نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ 23 دسمبر 2010 کو بھی کوئٹہ کی بلیلی چیک پوسٹ پر شاہ زین بگٹی کے قافلے میں موجود گاڑیوں سے اسلحہ برآمد ہوا تھا تاہم 2013 میں عدالت نے انہیں اس الزام سے بری کردیا تھا۔
کوئٹہ: شاہ زین بگٹی کے گھر سے بھاری اسلحہ برآمد،میرے گھر کا معاصرہ کیا گیا ہیں ، شازین کا دعویٰ
وقتِ اشاعت : September 24 – 2014