|

وقتِ اشاعت :   September 25 – 2014

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ رینجرز کی جانب سے کی جانے والی کارروائی شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کا حصہ ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ رات رینجرز کی جانب سے کی گئی کارروائی کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کا حصہ ہے، اس کارروائی میں 23 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے کچھ کو ابتدائی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ کچھ اب بھی زیر حراست ہیں۔ سندھ حکومت کی کوشش ہوگی کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور دھرنوں کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیا جائے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات رینجرز نے اسکیم 33 ابو الحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایم کیو ایم کے دفتر  پر چھاپہ مار کر کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ جس کے خلاف آج شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے دیئے جارہے ہیں۔