تاہم ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک صرف فون کی ریلیز کے بعد سے چھ روز کے دوران انہیں صرف 9 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ایک اعلامیے میں ایپل نے فون کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اسے بہترین مواد سے بنایا گیا ہے اور ریلیز کیے جانے سے قبل سے کڑے امتحان سے گزارا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام ٹیسٹوں کے دوران آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس نے توقعات سے بہتر نتائج فراہم کیے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عام استعمال میں اس فون میں خم شاذ و نادر ہی آتا ہے جبکہ اعلامیے میں متاثرہ افراد کو ایپل سے رابطہ کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔ خیال رہے کہ ایپل کے ان نئے فونز کی ریکارڈ سیل جاری ہے۔ ایپل نے پچھلے سال لانچ کے پہلے ہفتے میں نوے لاکھ فون فروخت کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے۔ ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک نے بتایا کہ آئی فون سکس اور آئی فو ن سکس پلس کی فروخت ان کی امیدوں سے کہیں زیادہ رہی اور وہ اس سے زیادہ خوش نہیں ہو سکتے۔ ‘ہم بڑے پیمانے پر سپلائی کی مدد سے مزید آئی فون فروخت کر سکتے تھے اور ہم جلد از جلد آرڈر پورے کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں’۔ آئی فون سکس کی سکرین 4.7 جبکہ آئی فون سکس پلس کی سکرین 5.5 انچ ہے۔ ماضی میں ایپل نے روایتی 4.0 انچ سکرین کے ساتھ ہی جڑے رہنے کا عہد کیا تھا تاہم نئے ماڈلز کی لانچ سےکمپنی نے تیزی سے ‘فیبلٹ’ مارکیٹ میں اپنا حصہ بنانے کے لیے پیش قدمی کی ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ فروخت کا اعلان ہونے کے چوبیس گھنٹوں میں انہیں چالیس لاکھ سے زائد آرڈر موصول ہو چکے تھے۔The iPhone 6 Could Bend In Your Pocket… !! haha.. love u APPLE pic.twitter.com/MJV2s5kT1a — Nelson Cardoz (@nelsoncardoz) September 23, 2014
آئی فون 6 پلس کا نقص، ایپل کا جواب آگیا
وقتِ اشاعت : September 27 – 2014