|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2014

سری نگر: حریت پسند رہنما یاسین ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، مسئلے کا صرف ایک ہی حل ہے کہ وادی کو بھارت سے فوری طور پر الگ کیا جائے۔ اپنے ایک جاری بیان میں یاسین ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا لیکن قابض بھارتی حکومت کی جانب سے تباہ کاریوں پر توجہ نہیں دی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا ایک ہی حل ہے کہ اسے بھارت سے فوری طور پر الگ کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے بھی مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر گزشتہ 67 برس سے قابض ہے اور لاکھوں نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر چکا ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے اپنی 8 لاکھ فوج تعینات کر رکھی ہے۔