|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2014

سبی: چاکر روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جب کہ 19 افراد زخمی ہو گئے۔ سبی کے علاقے چاکر روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب روز دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔