کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کی دوسری بڑی ماہی گیر بستی مبارک ولیج کو ماڈل ولیج بنانے کا منصوبہ تعطل کا شکار ہوگیاہے ، کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے پر اچانک کام بند کردیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق 2009میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایک تقریب کے دوران علاقہ مکینوں میں لیز کی دستاویزات تقسیم کرتے ہوئے مبارک ولیج کو ماڈل ولیج بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی ، سیوریج ، تعلیم وصحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا گیا تھا تاہم ان تمام منصوبوں پر آدھے سے زیادہ کام مکمل ہونے کے بعد اب اچانک کام روک دیا گیا ہے ، مبارک ولیج کے ماہی گیروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کروڑوں روپوں کے منصوبے اچانک ختم ہوجانے پر لگتاہے کہ فنڈز میں خوردبرد کرلی گئی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل ولیج کے منصوبے پر خرچ ہونے والے فنڈز کی تحقیقات کرائی جائیں تاکہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔
مبارک ولیج کو ماڈل ولیج بنانے کا منصوبہ تعطل کا شکار
وقتِ اشاعت : September 28 – 2014