|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2014

پشاور: پاکستان کے دور دراز قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں امریکی ڈرون حملے میں چار مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حملہ تحصیل وانا میں ایک کمپاؤنڈ پر کیا گیا جس میں عرب جنگجو اور دو ان کے مقامی ساتھی ہلاک ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں رواں سال یہ پہلا ڈرون حملہ ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں آخری بار جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ ہوا تھا جس میں پانچ افراد مارے گئے تھے۔ یہ حملہ تحصیل ساروغہ میں کیا گیا تھا۔