|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2014

کراچی: حکومتی دعوؤں اور پولیس و رینجرز کی کارروائیوں کے باوجود شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لےرہا، آج بھی مختلف واقعات میں 4 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ کراچی میں فیڈرل بی ایریا بلاک 18 سمن آباد میں ثاقب، ذیشان اور فیصل گھر کے باہر چبوترے پر بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد آئے اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ذیشان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ثاقب اور فیصل کو قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ثاقب بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ماڑی پور میں بھی ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی، بلدیہ میں اتحاد ٹاؤن سے نوجوان کی لاش ملی ہے۔ اس کے علاوہ ناظم آباد 2 نمبر میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔