|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2014

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کے پولیس ہیڈ کوارٹرمیں خودکش حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر کی عمارت میں پولیس کی وردی میں ملبوس ایک خودکش حملہ آور داخل ہوا اور تیسری منزل پر پولیس چیف جنرل محمد ظاہر کے دفتر کے باہر پہنچ کو خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئےتاہم خوش قسمتی سے پولیس چیف محفوظ رہے۔ جنرل محمد ظاہر نےحملے اور ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ایک پولیس ڈائریکٹر تھا جب کہ زخمی ہونے والے 6 افراد کا تعلق بھی پولیس ہی سے ہے۔