اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر کل جرمنی روانہ ہورہے ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف پیر سے جرمنی کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کی دعوت انہیں جرمن چانسلر انجیلا مرکیل نے دی تھی، اپنے دورہ جرمنی کے دوران وزیر اعظم جرمن چانسلر اور دیگراعلیٰ ترین حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور،عالمی وعلاقائی صورت حال اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف چین کے سرکاری دورے سے آج ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔
وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر کل جرمنی روانہ ہورہے ہیں
وقتِ اشاعت : November 9 – 2014