|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2014

حافظ آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ انہوں نے جو وعدہ کیا وہ پورا کردیا ،وہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر دوسروں کی طرح جھوٹ نہیں بولتے۔ حافظ آباد میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کےساتھ ہے، کوئی بھی متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہیں رہےگا، صرف حافظ آباد میں سیلاب متاثرین کو 61کروڑ روپے کی امدادی رقم دی جارہی ہے۔ انہوں نے جو وعدہ کیا وہ پورا کردیا ،وہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر دوسروں کی طرح جھوٹ نہیں بولتے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو 25 ہزار روپے کی پہلی قسط ادا کردی گئی ہے جس کے بعد دوسری قسط کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جن خاندانوں کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہےانہیں فی خاندان 40ہزار روپے دیےجائیں گے اور  جن کسانوں کی فصلیں تباہ ہوئیں انھیں 10ہزار روپے فی ایکٹر معاوضہ دیا جائے گا۔