|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2014

دبئی: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں میچ ریفری نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا۔

 آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں کین ولیمسن کی اہم وکٹ حاصل کی جب کہ میچ ریفری اینڈی پیکروف نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پراعتراض اٹھاتے ہوئے اس حوالے سے آئی سی سی کو رپورٹ بھیج دی۔ میچ ریفری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال بھارت میں ہونے والی چیمپئنز لیگ کے دوران لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا جب کہ آئی سی سی جادوگراسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو پہلے ہی غیرقانونی قراردے کر ان پر پابندی عائد کرچکی ہے۔