|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2014

ملتان: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت نےعمران خان کو گرفتار کرنے میں دیر کردی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے میں دیر کردی ہے اگر اب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ سیاسی انتقام تصور کیا جائے گا اور حکومت کو ایسا ہی کرنا تھا تو بہت پہلے کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن وقت سے پہلے ہوئے تو ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا جب کہ شیخ رشید کی بات کو کون سنتا ہے، عوام پر امن ہیں اور رہیں گے، ملک میں نوجوانوں کا اصل نمائندہ بلاول بھٹو زرداری ہے۔