|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2014

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہنہ میں چیک پوسٹ پر حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع نےبتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے ہنہ کے علاقے نصر آباد میں پولیس چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ذرائع کے مطابق حملے میں چوکی پر موجود چار پولیس اہلکاروں میں سے ایک ہلاک ہو گیا جس کی سلطان محمد کے نام سے شناخت ہوئی ہے جبکہ حملہ آور پولیس سے اسلحہ چھیننے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے اس حملے کو تارگٹ کلنگ قرار دیا ہے جبکہ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔