نیویارک: کمپیوٹر استعمال کرنے والے ہر صارف نے ونڈوز کا استعمال تو ضرور کیا ہوتا ہے لیکن حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ ونڈوز میں ایک ایسی خامی ہے۔ جس کی وجہ سے کوئی اجنبی آپ کے کمپیوٹر کا کنٹرول حاصل کرسکتا ہے۔
یہ خامی ونڈوز 95 کے بعد آنے والے تمام آپریٹنگ سسٹم میں پائی گئی ہے۔ مائیکرو سافٹ کی مشہور زمانہ ونڈوز 95 تقریباً 19 سال قبل لانچ کی گئی تھی لیکن گزشتہ 19 سال میں کمپنی کو اس خامی کا علم نہ ہوسکا۔ بالآخر آئی بی ایم کے ماہرین نے غلطی کا پتا لگایا اور اب مائیکرو سافٹ نے اس خامی کو ختم کرنے کے لیے رواں ہفتے ایک سافٹ ویئر متعارف کروایا ہے جس کے استعمال سے 19 سال پرانی خامی کو دور کیا جاسکے گا۔
ونڈوز میں 19سال پرانی خطرنا ک ترین سیکیورٹی خامی کا انکشاف
وقتِ اشاعت : November 15 – 2014