واشنگٹن: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اتوار کے روز اپنے امریکی دورے کے دوران امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکوم) کے کمانڈر جنرل لائڈ جے آسٹن سے ملاقات کی جس کے دوران افغانستان میں کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران شدت پسندوں کے خلاف پاک فوج کے کارروائیوں پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔
جنرل آسٹن نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ دونوں نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
جنرل راحیل شریف امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیرمین جنر مارٹن ڈمپسی سے بھی ملیں گے۔
آرمی چیف کی امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ سے ملاقات
وقتِ اشاعت : November 17 – 2014