|

وقتِ اشاعت :   November 18 – 2014

لسبیلہ: کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ کو تیزرفتاری کے سبب حاد ثہ پیش آنے سے پانچ مسافرجاں بحق جبکہ 13سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر اوتھل سے 120کلو میٹر کے فاصلے پر کنڈ ملیر کے مقام پر کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کو چ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو کراچی اور جاں بحق ہونے والے مسافروں کو اوتھل پہنچایا جارہا ہے۔