|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2014

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد صوبے میں پولیو کے رجسٹر ڈکیسز کی تعداد 12 ہوگئی ۔ اطلاعات کے مطابق دامان قلعہ عبداللہ کے علاقے میں 14 ماہ کے بچے بہادر خان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد رواں سال کے دوران صوبے میں پولیو کے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ۔ واضح رہے بلوچستان کے 3 اضلاع قلعہ عبداللہ ، پشین ، کوئٹہ کو پولیو کے حوالے سے حساس قرار دیا گیاہے یہاں نہ صرف ہر چالیس روز بعد پولیو مہم چلائی جاتی ہے بلکہ بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد ہنگامی بنیادوں پر بچوں کو پولیو ویکسین بھی پلائے جاتے ہیں ۔ کوئٹہ چمن شاہراہ پر 3 مقامات کے علاوہ صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں بھی پولیو ورکز ہمہ وقت بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف نظر آتے ہیں تاہم ایک بعد یہ مشاہدے میں آئی ہے کہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر گاڑیوں میں سفر کرنے والے بچوں کو تو پولیو کی نگرانی میں پولیو قطرے پلا دیئے جاتے ہیں تاہم بسوں میں سفر کرنے والے والدین کے بچے اس سے محروم ہے ۔