ہنڈراس: عالمی مقابلہ حسن میں شرکت اور جیتنے کے خواب آنکھوں میں سجائے اس میں شرکت کی تیاری کرنے والی ہنڈراس کی ملکہ حسن کو قتل اسکی بہن سمیت قتل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اسکے بوائے فرینڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ہنڈراس کی ملکہ حسن ماریہ جوس الویریڈو اپنی بہن صوفیہ سمیت کچھ روز قبل ایک برتھ ڈے پارٹی سے واپسی پر لاپتہ ہوگئی تھیں جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر اس کی تلاش شروع کردی لیکن آج ان دونوں کی لاشیں لا اراڈا میں واقع دریا کےکنارے قبرستان سے ملیں، 19 سالہ ماریہ مس ہنڈراس اور آئی ٹی گریجویٹ اور اس کی بہن اسکول ٹیچر تھیں، ماریہ کو لندن میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کے لیے 19 نومبر کو روانہ ہونا تھا تاہم وہ 13 نومبر سے لاپتہ تھیں۔
کرمنل انویسٹی گیشن کے نیشنل ڈائریکٹریٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دونوں بہنوں کو قتل کر کے سانٹا باربرا میں دفن کردیا گیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل اور گاڑی بھی برآمد کر لی جس میں دونوں کی لاشوں کو قبرستان تک لایا گیا تھا۔