|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2014

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشین اور کوئٹہ میں ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ لیویز کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ پر ضلع پشین کے علاقے یارو کے مقام پر تیز رفتار چمن سے کوئٹہ جانے والے ٹرالر نمبر TLE-399 اور مخالف سمت سے آنے والی فیلڈر کار نمبر APF-125 میں تصادم ہوا۔ حادثے میں نور الدین ولد صدیق اللہ اورملا عبدالکریم ولد شہزاد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شخص جان محمد ولد عطاء اللہ محمد زخمی ہوگیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال پشین پہنچادیا گیا ۔ زخمی جان محمد کو ابتدائی طبی امدا دکے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیاجہاں اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ لیویز کے مطابق جاں بحق دونوں افراد کا تعلق کچلاک سے بتایا جاتا ہے۔ دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر لوکل بس نے سڑک عبور کرنے والے میڈیکل سیلز مین نصیب اللہ ولد عصمت اللہ کاکڑ سکنہ نواں کلی کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لوکل بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے لوکل بس کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی۔