|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2014

راولپنڈی: آپریشن خیبر ون کے دوران خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کو آپریشن خیبر ون میں بھرپور کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں جہاں آپریشن میں آج  پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور بمباری کی جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے جبکہ کارروائی میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم طالبان اور لشکر اسلام سے ہے۔