|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2014

دبئی: پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تاہم پاکستان کی 0-1 کی برتری اب بھی قائم ہے اور سیریز میں پاکستان کی فتح کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ دبئی انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے آخری روز نیوزی لینڈ  نے پاکستان کو جیت کے لیے 261 رنز ہدف دیا لیکن جلد ہی پاکستان کو توفیق عمر کی وکٹ سے ہاتھ دھونے پڑے لیکن اسکے بعد شان مسعود اور اظہر علی نے جیت کی جانب سفر شروع کیا۔ اس دوران شان مسعود 40 اور اظہر علی 24 رنز بنا کر آوٹ ہہوگئے اس وقت پاکستان کا اسکور 73 رنز تھا۔ کپتان مصباح الحق جلد ہی بھی پیولین لوٹ گئے جس کے بعد پاکستان نے جیت کے لیے کوششیں ترک کردیں اور یونس خان اور اسد شفیق نے انتہائی سست روی سے بیٹنگ کی۔ سرفراز نے اسد شفیق کے ساتھ ملکر تیز رفتاری سے اسکور کرنا شروع کیا لیکن اب بہت دیر ہو چکی تھی اور پاکستان ہدف سے 65 رنز پیچھے رہ گیا اور وقت ختم ہوگیا۔ میچ کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹ گنوا کر 196 رنز بنائے۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل  کیویز نے 167 رنز 6 کھلاڑیوں  پر اپنی نا مکمل اننگز کا آغاز کیا تو روز ٹیلرز 77 اور مارک کریگ صفر رنز پر  بیٹنگ کر رہے تھے لیکن یاسر شاہ نے ٹیلر کو مارک گریگ کو 34 اور روز ٹیلر کو 104 رنز پر پویلین بھیج دیا، اس کے بعد ٹم ساوتھی نے 5 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے اور وہ ذوالفقار بابر کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 250 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لئے 261 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 5 اور ذوالفقار بابر  نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 248 رنز سے شکست دی تھی جس کے ساتھ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔