۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2014

کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکے  کے نتیجے میں  سکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ہوٹل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا خیز مواد ہوٹل کے باہر کھڑی سائیکل میں نصب تھا جو سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے گزرنے کے دوران زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دھماکے میں سکیورٹی اہلکار سمیت راہ گیر زخمی ہوگیا جنہیں فوری طبی امداد کے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ  دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔