کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں پولیو کے مزید دو کیس سامنے آگئے، پولیو کیس کی مجموعی تعداد 14ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پولیو کے دو مزید کیس سامنے آگئے،ایک کا تعلق کوئٹہ سے ہے جبکہ دوسرے کا ضلع خضدار سے ہے، کوئٹہ سے گیارہ ماہ کی آمنہ بی بی جبکہ ضلع خضدار سے پانچ سالہ شاہ زمان پولیو کا شکار ہوئے ہیں۔ رواں سال بلوچستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 14ہوگئی ہیں۔