|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2014

کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر) بلوچستان یونیورسٹی میڈیا اینڈ جرنلزم ڈیپارٹمنٹ میں ایف ایم ریڈیو کا قیام عمل لانا خوش آئند عمل ہے اس سے نہ صرف بلوچستان یونیورسٹی کو فائدہ پہنچے گا بلکہ پورے صوبے کے طلباء اس سے استعفادہ حاصل کرینگے۔ ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان یونیورسٹی میں میڈیا اینڈ جرنلزم ڈیپارٹمنٹ میں ایف ایم ریڈیو کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایف ایم ریڈیوکیمپس کاعمل بلوچستان یونیورسٹی میں لایا گیا ہے جس سے بلوچستان میں طلباء جرنلزم کو آگے بڑھانے میں اپنا کلیدی کردار اداکرینگے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ ایف ایم ریڈیو کے قیام سے ریسرچ کے فروغ کے ساتھ ساتھ سوسائٹی میں موجود مسائل کو بھی اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ بنے گا۔ایف ایم ریڈیو کی بنیاد ڈالنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر جاویداقبال، میڈیا جرنلزم ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ اساتذہ کی کاوشوں اور وفاقی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ 2007ء میں ایف ایم ریڈیو کی پی سی ون تیار کی گئی تھی جسے ایچ ای سی نے وفاقی گورنمنٹ کے بجٹ سے اس پروجیکٹ کو مکمل کیا ۔