بولی وڈ سٹار عامر خان حال ہی میں اس وقت ‘فین بوائے’ دکھائی دیے جب دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں ان کی ملاقات آرنلڈ شوازنیگر سے ہوئی۔
کہا جاتا ہے کہ ان دنوں انڈیا میں موجود ‘ٹرمینیٹر’ عامر سے بہت زیادہ متاثر ہوئے۔
انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا۔
جواب میں عامر نے بھی کیلی فورنیا کے سابق گورنر سے ملاقات کے حوالے سے کچھ ٹوئٹس کیں۔
عامر نے ٹوئٹر پر بتایا کہ انہوں نے ہندوستان ٹائمز کے عملہ سے درخواست کی تھی کہ وہ آرنلڈ سے ملنا چاہتے ہیں۔
عملہ نے جب آرنلڈ کو بتایا تو وہ خود عامر کے کمرے میں ان سے ملنے چلے گئے۔