شارجہ: آسٹریلوی اوپنر فلپ ہیوز کی وفات کے بعد شارجہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے تیسرے اورآخری ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کو معطل کردیا گیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز نے باہمی مشاورت سے کھیل کو تاخیر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
گزشتہ روزشارجہ میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کا پہلا دن اوپنر محمد حفیظ کے نام رہا جن کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے تین وکٹ پر 281 رنز بنائے تھے۔
25 سالہ آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوز ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران ساؤتھ ویلز کے باؤلر شین ایبٹ کی باؤنسر فلپ ہیوز کے سر پر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔
سرجری کے باوجود ہیوز کی حالت خراب تھی، وہ کوما میں تھے اورانہیں مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا تھا، جس کے بعد آج سڈنی کے ہسپتال میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔
ان کی وفات کو دنیائے کرکٹ کے لیے بہت بڑا صدمہ قرار دیا جا رہا ہے۔