|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2014

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق نیا کیس قلعہ سیف اللہ سے رپورٹ ہواہے جہاں کی تحصیل مسلم باغ کے رہائشی تیمور کے نو ماہ کے بچے حکمت اللہ کے پولیو ٹیسٹ کے لیے لئے گئے نمونے مثبت آئے ہیں۔ بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے گئے تھے۔محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے اور یہ تمام کیسز گزشتہ تین ماہ کے دوران رپورٹ ہوئے ہیں۔