کوئٹہ: عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان میں گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم غیر معینہ مدت تک کے لئے معطل کردی۔
عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر 4 رضاکاروں کی ہلاکت کے بعد صوبے بھر میں گھر گھر جاکر انسداد پولیو مہم معطل کردی جب کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں اور انسداد پولیو مراکز پر پولیو کے قطرے بدستور پلائے جائیں گے تاہم گھر گھر مہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر معطل کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پشاور اور کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی دہشتگردوں کی جانب سے پولیو رضاکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت نے سنگین خطرات کے پیش نظر صوبے بھر میں گھر گھر جا کر قطرے پلانے کی مہم معطل کردی۔