|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2014

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گول مسجد کے قریب درزی کی د کان پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے محمد شہزاد جٹ جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔دریں اثناء واقعہ کے خلاف ٹیلرماسٹریونین کے جنرل سیکرٹری احمد نے ہفتہ کو احتجاجاً ٹیلرز کی دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیاہے۔