سونی کمپنی نے ای پیپر سے بنی ایک گھڑی تیار کی ہے اور کمپنی کا مقصد فیشن مصنوعات کے لیے استعمال ہونے والی اشیا کے ساتھ تجربہ کرنا ہے۔
سونی نے اس گھڑی کو فیس (Fes) واچ کا نام دیا ہے۔
سونی کمپنی کے مطابق اس گھڑی کی بیٹری کم از کم 60 دن تک چلے گی۔
گھڑیوں اور اس قسم کی فیگر مصنوعات کے ماہر سٹیورٹ مائلز نے اس گھڑی کو ’عمدہ‘ قرار دیا ہے۔ ’میری پیشین گوئی ہے کہ اگلے سال سے فیشن ٹیکنالوجی میں جدت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ بڑا فون ہونا ایک الگ بات ہے لیکن اگر ہم نے اشیا پہنی ہوں تو وہ اچھی لگنی چاہییں۔‘
اس گھڑی کاڈائل اور سٹریپ ای پیپر سے بنا ہوا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا مقابلہ اس ٹیکنالوجی سے کیا جا سکتا ہے جو ای کتابیں پڑھنیں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جیسے ایمازون کی کنڈل۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ گھڑی کا ڈائل اور سٹریپ دونوں مختلف سٹائلز میں لیے جا سکتے ہیں۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ سونی کمپنی نے اس گھڑی کی تیاری کو دانستہ طور پر خفیہ رکھا اور فیشن انٹرٹینمنٹ کو اس پر کام کرنے دیا۔
فیشن انٹرٹینمنٹ نے اس گھڑی کی تیاری کے لیے فنڈز اٹھے کرنے کے لیے مختلف تقریبات بھی کیں جس سے اس گھڑی میں لوگوں کی دلچسپی کو جانچنا تھا۔
گھڑی کی تیاری میں شریک ایک شخص نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا ’ہم نے جان بوجھ کر ان تقریبات میں سونی کان ظاہر نہیں کیا کیونکہ ہم اس گھڑی کی اسل وقعت جاننا چاہتے تھے۔‘
سونی کی ترجمان نے بی بی سی کو تصدیق کی کہ فیشن انٹرٹینمنٹ اس گھڑی پر کام کر رہا تھا۔
فیشن انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ای پیپر کے حوالے سے کیے گئے دیگر تجربات میں جوتے، بو ٹائی اور عینکیں شامل ہیں۔
سونی نے اس گھڑی کو لانچ کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
ای پیپر سے بنی سونی کمپنی کی تجرباتی گھڑی
وقتِ اشاعت : November 29 – 2014