اسلام آباد: منڈی بہاؤ الدین کے حلقہ این اے 108 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد چوہدری نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دے کر تحریک انصاف میں شامل ہونے ہونے کا اصولی طور پر فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان وہ پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے اور تحریک انصاف میں شامل ہونے کی وجوہات بھی پریس کانفرنس میں سامنے لائیں گے۔
واضح رہے کہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے اعجاز احمد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے ممتاز تارڑ کو شکست دی تھی اور بعد ازاں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اعجاز چوہدری کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
وقتِ اشاعت : November 29 – 2014