کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ میں ایک دن یا سال رہوں با عزت اور باوقار رہوں گا ، ایسا کبھی محسوس کیا کہ اعتماد کھو رہا ہوں تو خود چلا جاہوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مشیر لائیو سٹاک عبیداللہ بابت ، رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ امن وامان کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے لائیں گے اپوزیشن اور اتحادی جماعت نے جو اعتراضات اٹھائے ہم سب کی رائے کا احترام کرتے ہیں جمہوری معاشرے میں رہتے ہوئے تنقید برداشت کرنا جمہوریت کا حسن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں اختلافات اپنی جگہ لیکن اتحادیوں کا اعتماد اب بھی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک دن یا سال رہوں باعزت اور وقار کے ساتھ رہوں گا جس دن میں یہ محسوس ہو اکہ اعتماد کھو رہا ہوں تو خود چلا جاؤں گا ۔ مخلوط حکومت میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن تمام اتحادیوں کے مل بیٹھ کر اختلافات دور کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں آج آپ سے سوال کرتا ہوں کہ پچھلے اور موجودہ حکومت میں امن وامان کے حوالے سے کس کی کارکردگی بہتر ہے جس پر کچھ صحافیوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی جبکہ کچھ صحافیوں نے کہاکہ اس متعلق اپوزیشن ہی بہتر جواب دے سکتی ہے ۔
کبھی محسوس کیا کہ اعتماد کھو رہا ہوں تو خود مستعفی ہو جاؤں گا ،ڈاکٹر عبدالمالک
وقتِ اشاعت : November 29 – 2014