لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ عمران خان نے ملک دشمن ایجنڈے کا اعلان کیا ہے، ان کا پلان ’’سی‘‘ بھی لندن منصوبے کی طرح ناکام ہوگا۔
لاہور میں مختلف وفاقی و صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کے دوران شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نازیبا زبان استعمال کرکے معاشرے میں نفرت پیدا کی۔ قومی معیشت اور بجلی کے منصوبوں سمیت ترقیاتی پروگراموں کو نقصان پہنچانے کی سازش ناکام ہو چکی ہے۔ دھرنوں کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دھمکی پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے، عمران خان کی جانب سے ملک کو بند کرنے کا اعلان ان کے پاکستان مخالف ایجنڈے کا حصہ ہے، جس دن دشمن نےپاکستان توڑااسی دن عمران خان نے ملک بند کرنے کا اعلان کیا لیکن ان کا پلان ’’سی‘‘ بھی لندن پلان کی طرح ناکام ہوگا۔
عمران خان نے ملک دشمن ایجنڈے کا اعلان کیا ہے، شہبازشریف
وقتِ اشاعت : December 1 – 2014