|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2014

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ سوراب کے علاقے کلی رودنی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افرا دنے فائرنگ کرکے نور بخش ولد لال بخش محمد حسنی سکنہ پارود کو قتل جبکہ اس کے ساتھیبرکت اللہ ولد باول خان محمد حسنی کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔