ڈیرہ اللہ یار (شبیر عمرانی )وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن آئینی پوائینٹ نہیں اپنے ھقوق کے لیئے احتجاج کرنا ہر شہری کا فرض ہے لیکن وہ صرف دائرہ کار بلوچستان حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ بہتر انداز میں حکومت چلا رہی ہے اور اختلافات کا ہونا جمہویت کی علامت ہے ڈاکٹر مالک کا کہنا تھا کہ نصیرآباد ڈویژن تباہ کن حالت کی بہتری کے لیئے یہاں کے عوامی نمائندوں کے ساتھ ملکر ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیرہ اللہ یار میں سابق وزیر اور ن لیگ کے رہنماء میر فائق علی جمالی کے رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اس موقع پر انہوں نے18 کروڑ کی لاگت سے ڈیرہ اللہ یار بچاؤ بند کی تعمیر کا بھی افتتاح کیا بعد ازاں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ2010 کے سیلاب کے بعد جعفرآباد میں نہری نظام اور سڑکیں مکمل طور پر ناکارہ ہوچکی ہیں ان کے لیئے ایک خطیر رقم کی ضرورت ہے عوامی جلسے سے خطاب میں وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک نے کہا کہ تباہ کن پٹ فیڈر کیرتھر کینال کے ساتھ ساتھ ذیلی کینالوں کی صفائی کے لیئے میں اپنی مکمل کوشش کرکے فندز ریلیز کروں گا وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ڈیرہ اللہ یار میں بوائز انتر کالج کو ڈگری کا درجہ دینے کا اعلان کیا اور سات ساتھ یہ بھی کہا کہ نصیرآباد ڈویزن میں مھکمہ تعلیم اور صھت کے ادارے تو بہت بڑے بڑے ہیں لیکن عملی طور پر یہ فنکشنل نہیں اس کے لیئے حکومت کے ساتھ عوام کا فرض بنتا ہے کہ ان سے مستفید ہونے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں وزیر اعلی ٰ کے ساتھ سردار اسلم بزنجو سردار کمال بنگلزئی بھی ہمراہ تھے۔
مڈٹرم الیکشن آئینی پوائنٹ ہیں اپنے حقوق کے لیئے احتجاج کرنا ہر شہری کا فرض ہے ،ڈاکٹر عبدالمالک
وقتِ اشاعت : December 1 – 2014