اتوار کو ممبئی میں پولیس نے فلم اور ٹی وی کی اداکارہ گوہر خان کو ایک پروگرام کے دوران تھپڑ مارنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔ پولیس نے ملزم عقیل ملک کے خلاف چھیڑ چھاڑ کی دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کیا اور پیر کو عدالت میں پیش کیا۔ یاد رہے کہ گوہر خان نے دسمبر 2013 میں ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کا ساتواں سیزن جیتا تھا۔ یہ شو ہندوستان میں کافی مقبول ہے اور سلمان خان مسلسل کئی سالوں سے اس شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔ گوہر اداکارہ نگار خان کی بہن ہیں اور انھوں نے 2003 میں فلاپ فلم ’مس انڈیا: دا مسٹری‘ میں بھی کام کیا تھا۔ گوہر خان ماڈل ہیں اور کئی آئٹم گانوں کے سبب انھوں نے اپنی پہچان قائم کی ہے۔I thank all my fans…loved ones n imp voices of personalities tat hav supported me in dis traumatic time..May almighty bless us all. — GAUAHAR KHAN (@GAUAHAR_KHAN) December 2, 2014
تھپڑ مارنے والے کا مسلمانوں سے تعلق نہیں، گوہر خان
وقتِ اشاعت : December 3 – 2014