خیبر ایجنسی: وادی تیراہ سے 8 افراد کی لاشیں ملیں ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔
خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ سے 8 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، لاشوں کو شناخت کے لئے شاہ کس لیوی سنٹر جمرود منتقل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ 2 ماہ قبل بھی خیبر ایجنسی اور مہمند ایجنسی کے علاقوں سے بھی 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ سے 8 افراد کی لاشیں برآمد
وقتِ اشاعت : December 3 – 2014