|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2014

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے گاہی خان چوک کے قریب لنگ روڈپرنامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کردی جس سے 2اہلکارہیڈکانسٹیبل ظہوراحمداورکانسٹیبل رحیم داد موقع پرجاں بحق ہوگئے حملہ آورموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے بتایاجاتاہے کہ مذکورہ پولیس اہلکارموٹرسائیکل پرگشت کرتے تھے اورحملے کے وقت کھاناکھارہے تھے نعشیں ہسپتال پہنچادی گئی جنہیں ضروری کاورائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیامزیدکاروائی پولیس کررہی ہے۔